Wednesday October 23, 2024

مسلم لیگ ن قومی منظر نامے سے ہمیشہ کیلئے ختم!۔۔۔میاں نواز شریف کے بیان نے پارٹی میں کیاکردیا،لیگی کارکنوں کےلیے انتہائی بری خبرآگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تو 31 مئی کو ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جو صورتحال بن رہی ہے اس میں خدشہ یہ ہے کہ کہیں پارٹی ختم نہ ہو جائے۔ یہ جو صورتحال بن رہی ہے اور ایک واضح تفریق بڑھتی جا رہی ہے، اس میں خلیج بڑھتی جا رہیہے ، اب ڈر یہ ہے کہ یہ خلیج بڑھ کر اس حد تک نہ چلی جائے کہ پارٹی ختم ہو جائے۔

مظہر عباس نے بتایا کہ دو تین ہفتے قبل میری وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے ایک انتہائی قریبی ساتھی سے گفتگو ہوئی، گفتگو میں وہ بالکل اس طریقے سے بول رہے تھے جیسے کوئی اپوزیشن لیڈر بولتا ہے کہ یہ پارٹی کو کہاں لا کر کھڑا کر دیا ہے ،یہ پارٹی کو کہاں لے آئے ہیں، ایسے میں ہم کیسے آگے جائیں گے، کیوں شہباز شریف کو پارٹی کے اندر اسپیس نہیں دی جارہی۔انہوں نے کہا کہ ان کی باتیں سُن کرمجھے ایسے لگا جیسے ایم کیو ایم بہادر آباد اور پی آئی بی کے درمیان گفتگو ہو۔ مظہر عباس نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ تو اپنی جگہ ہے لیکن ابھی انہوں نے یہ جو بیان دیا ہے، ان کا یہ بیان ان کے بیانیے پر حاوی آ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت بنے اور اگر وہ کسی کو ایوارڈ دینا چاہیں تو وہ ایوارڈ سرل المیڈا کو دیا جائے گا۔واضح رہے کہ ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے حالیہ بیان نے پارٹی کو دھڑوں میں تقسیم کر دیا ہے کہ پارٹی چھوڑ کر جانے والے رہنماؤں کا گروہ ہی الگ ہے جو اب مزید مسلم لیگ ن میں رہنا نہیں چاہتے۔ یہیوجہ ہےکہ مسلم لیگ ن اختلافات کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے جس سے ممکنہ طور پر آئندہ الیکشن میں انہیں نقصان اُٹھانا پڑ سکتا ہے۔

FOLLOW US