Wednesday October 23, 2024

’’ ایسا کام تو صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے‘‘ راہول گاندھی نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی عدلیہ اور اداروں کے بارے ایسی مثال دے دی کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

رائے پور:’’ ایسا کام تو صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے‘‘ راہول گاندھی نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی عدلیہ اور اداروں کے بارے ایسی مثال دے دی کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گےبھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت اور سابق حکمران پارٹی’’ کانگریس ‘‘ کے صدر راہول گاندھی نے انڈین ریاست کرناٹک انتخابات میں شکست اور ریاستی اقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھتے ہوئے ہندوستانی عدلیہ کا مذاق اڑایا اور اس کا موازنہ پاکستانی عدلیہ سے کرتے ہوئے مودی حکومت ،بی جے پی اور آر ایس ایس پرکڑی تنقید کی

ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی نے چھتیس گڑھ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس ملکی اداروں کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ مودی سے خوفزدہ ہیں ،نریندرا مودی آئینی اداروں کو آر ایس ایس سے بھر رہی ہے لیکن کانگریس کے دور میں کبھی ایسا نہیں ہو ا،مودی کی پشت پناہی میں آر ایس ایس ملک کے ہر حساس اور مقتدر ادارے میں اپنا راستہ بنا رہی اور اپنے لوگوں سے بھر رہی ہے ،ایسا صرف پاکستان یا پھر بادشاہت میں ہی ہوتا ہے ،ہندوستانی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کے چار ججوں کو عوام کے سامنے اپنی بات رکھنے کے لئے میڈیا میں آنا پڑا ۔راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے ملک تباہی کی طرف دھکیلا ہوا ہے ،اگر بی جے پی اور آر ایس ایس کا راستہ نہ روکا گیا تو یہ مل کر انڈیا کو تباہ کر دیں گے ۔’’ ایسا کام تو صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے‘‘ راہول گاندھی نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے پاکستانی عدلیہ اور اداروں کے بارے ایسی مثال دے دی کہ آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے

FOLLOW US