چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے ریاست مخالف بیان پر مخالف سیاسی جماعتو ں کے ساتھ ساتھ خود مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں نے بھی پارٹی کو خیر باد کہنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ چکوال سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار غلام عباس نے مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سردار غلام عباس نے کہا ہے کہ میں سیاستدان بعد میں ہوں ۔ پہلے میں پاکستانی ہوں ۔نوازشریف نے انٹرویو پر مجھے دلی صدمہ ہوا ہے ۔ اور مجھے مسلم لیگ (ن) کا حصہ بننے پر بھی افسوس ہو ا ہے۔ ذوالفقار بھٹو ملکی سالمیت کےلئے پھانسی چڑھ گئے ۔ لیکن نواز شریف کے بیان سے متعلق کل کے تجزئیے سنے اور
چار لائنوں کو پڑھ کر ن لیگ میں شمولیت پر افسوس ہوا ۔ اس سب کے بعد میرے لیے ن لیگ میں رہنا ممکن نہیں رہا۔ سردار غلام عباس نے ناصرف خود بلکہ ان کے دیگر ساتھیوں جن میں چکوال سے ن لیگ کے 2 ایم پی ایز اور یو سی چئیرمینز شامل ہیں، ان سب نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا اعلان کیا ہے









