اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کہتے ہیں کہ میاں نوازشریف کے خلاف مسلسل سازشیں ہورہی ہیں اور یہ سازشیں کنٹینر سے عدالتوں تک پہنچ گئی ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھاکہ بھارتی میڈیا نے نوازشریف کا بیان بڑھا چڑھاکر پیش کیا اور پاکستانی میڈیا بھی یہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرتا رہا ۔ یہ وہی بات ہوگئی کہ ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے ۔ ایک نقطے نے محرم سے مجرم بنا دیا ۔ نوازشریف کا بیان ٹھیک طرح پڑھاجانا چاہیے ۔ فوج کے ردعمل کے حوالے سے
کیپٹن صفدر کا کہناہے کہ فوج ایک غیرسیاسی ادارہ ہے۔ میں بھی فوج کا ایک مجاہد ہوں ۔ فوج سیاسی معاملے میں مداخلت نہیں کرے گی۔ کیپٹن صفدر کا کہناتھا کہ الیکشن سے قبل سیاسی واویلا مچایا جا رہا ہے۔









