Tuesday November 11, 2025

جلتی پر تیل نے ڈالا جائے، ہر کوئی جل کر راکھ ہوجائے گا خواجہ سعد رفیق نے دب چھپے لفظوں میں کیا پیغام دے ڈالا، حیران کن بیان

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے بیان کے بعد خواجہ سعدرفیق کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور اگر آگ پھیلی تو ایک ایک کرکے سب کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے،ناانصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے ،داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بحرانوں سے دوچار ہے مگر سلجھا کی بجائے الجھا بڑھ رہا ہے ، گالم گلوچ ،دھکم پیل ،کھینچا تانی کے رویے پوائینٹ آف نو ریٹرن پر لے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ داخلی انتشار کو بڑھنے سے نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نفصان ہو سکتا ہے اس لیے تمام سٹیک ہولڈر ا

حتیاط اور تدبر سے کام لیں ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ناانصافی اور دباؤ کا سلسلہ روکا جائے ،مزید قومی المیوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کھیل خطرناک ثابت ہو سکتا ہے آگ پھیلی تو ایک ایک کر کے سب کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔