Tuesday November 11, 2025

نوازشریف کے بیان کے بعد بھارت امریکہ اور اقوام متحدہ میں متحرک ہو گیا ، سابق وزیراعظم کے اپنے ہی ملک کے خلاف بیان کی کاپیاں کس کو دے دی گئیں، ہر پاکستانی خون کے آنسو روئے گا

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کے متنازعہ بیان کے خطرناک اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ بھارت نے امریکہ میں نوازشریف کے بیان کو لے کر اپنا سفارتی اثر و رسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا ہے ۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مندوب سید اکبر الدین نے دنیا بھر کے کئی اہم ممالک کے سفارتکاروں کو نوازشریف کے اپنے ہی ملک کے خلاف بیان کی کاپیاں فراہم کرناشروع کر دی ہیں۔ اس موقع پر بھارتی مندوب نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے موقف کی حمایت کی ہے، نواز شریف کے جرات مندانہ موقف پران

کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ واشنگٹن میں بھارت کے سفیر نوٹیج سرنا نے بھی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سمیت کانگریس کے اراکین اور امریکی تھنک ٹینک اداروں کو نواز شریف کے اقرارنامہ کی کاپیاں بھجوا دی