Tuesday November 11, 2025

پاکستانی شہر میں زور دار دھماکے کی آوازسنی گئی

بہاولنگر (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے بھارت سے ملحقہ سرحدی علاقے بہاولنگر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے ۔ سکیورٹی ٹیموں نے دھماکے کی جائے وقوعہ تلاش شروع کر دی ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے پنجاب کے علاقے بہاولنگر میں ایک زور دھماکہ سنائی دیا ہے جس کے بعد سکیورٹی ٹیموں نے دھماکے کی جگہ کو ڈھونڈنا شروع کر دیا ہے ۔ ۔اس حوالے سے ابتدائی معلومات کے مطابق سیکیورٹی حکام کی جانب سے جائے وقوعہ کو تلاش کیا جارہا ہے تاکہ دھماکے کے

حوالے بنیادی معلومات اکٹھی کی جا سکیں اور یہ پتہ چلایا جا سکے کی دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور اس کے نتیجے میں کتنا نقصان ہوا یا ہونے کا خدشہ ہے۔جگہکا تعین ہوتے ہی امدادی کاروائیاں بھی شروع کر دی جائیں گی۔