Sunday November 24, 2024

ایشیا کپ میں شکست ناقص حکمت عملی کے سبب ہوئی،بابراعظم اور ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر کا اعتراف

کراچی: ورلڈکپ سکواڈ کا انتخاب اور ریویو سیشن کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سکواڈ کی سلیکشن پی سی بی کیلئے گھمبیرہوتی جارہی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اجلاس میں شرکت نہیں کی ، ریویو سیشن کی صدارت چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی چودھری ذکا اشرف نے کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں بابراعظم اور ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر نے تسلیم کیا کہ شکست ناقص حکمت عملی کے سبب ہوئی،بابراعظم کا موقف تھا مسلسل سفر کی تھکاوٹ اور سری لنکا کا موسم تیاریوں پر اثرانداز ہوا،بابراعظم اور مکی آرتھر ایشیا کپ منصوبہ بندی کیساتھ ورلڈکپ کھیلنے کے خواہشمندہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں بابراعظم نے خواہش کا اظہار کیا کہ مجھے کپتان اور شاداب کو نائب کپتان کے عہدوں سے نہ ہٹایا جائے،بابراعظم ریویو سیشن میں بولے ایشیا کپ ہارے لیکن پہلے تو جیت رہے تھے،ڈائریکٹر کرکٹ نے تسلیم کیا کہ فٹنس کیساتھ کھلاڑیوں کی فام اور مڈل آرڈر کے مسائل ہیں،ریویو سیشن میں ورلڈکپ کیلئے کپتان اور ڈائریکٹر کرکٹ کوئی منصوبہ بندی پیش نہ کر سکے،فاسٹ بولنگ کوچ مورنی مورکل بولے سپن بولنگ کوچ رکھ لیں۔

FOLLOW US