Monday November 25, 2024

جس قانون کے تحت عمران خان نااہل ہوئے وہ تو صرف اسی نشست کی حد تک تھا،عمران خان دوبارہ الیکشن لڑنا چاہیں تو لڑ سکتے ہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:عمران خان نااہلی کیس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جس قانون کے تحت عمران خان نااہل ہوئے وہ تو صرف اسی نشست کی حد تک تھا،عمران خان دوبارہ الیکشن لڑنا چاہیں تو لڑ سکتے ہیں ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عمران خان نااہلی کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ عمران خان کی درخواست پر اعتراضات ہیں، پہلے اعتراض دور کریں ،عمران خان کے وکیل علی ظفر نے کہاکہ سکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان کوبائیو میٹرک سے استثنیٰ دے دیں،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عمران خان اپنے اٹارنی کے ذریعے بائیو میٹرک کراسکتے ہیں ۔

انا للہ ونا الیہ راجعون ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا

عمران خان کے وکیل نے کہاکہ عمران خان نااہلی کیس کے الیکشن کمیشن کا مصدقہ فیصلہ نہیں ملا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا عمران خان نااہلی کیس میں جلد بازی کیا ہے؟بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ انتخابات آ رہے ہیں، عمران خان نے الیکشن لڑنا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ جس قانون کے تحت عمران خان نااہل ہوئے وہ تو صرف اسی نشست کی حد تک تھا،عمران خان دوبارہ الیکشن لڑنا چاہیں تو لڑ سکتے ہیں ۔

FOLLOW US