Monday January 27, 2025

انا للہ ونا الیہ راجعون ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا

نیروبی : سینئر صحافی و اینکر پرسن ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا. اے آر وائی نیوز سے وابستہ اینکر کاشف عباسی کے مطابق ارشد شریف کو کینیامیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے. اس حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں. خیال رہے کہ کئی سال تک نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے وابستہ رہنے والے ارشد شریف نے کچھ ماہ پہلے ہی پاکستان چھوڑا تھا. وہ بیرون ملک سے پاکستانی سیاست کے حوالے سے یوٹیوب پر وی لاگ کیا کرتے تھے. بول نیوز سے وابستہ صحافیوں کا کہنا ہے کہ ان کے بول نیوز سے معاملات طے پا گئے تھے.

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2011 میں ان کے بھائی کو بھی شہید کردیا گیا تھا. ان کے بھائی پاک فوج میں میجر تھے اور اپنے والد کے انتقال پر گھر واپس آرہے تھے لیکن دہشتگردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور انہیں شہید کردیا تھا.

FOLLOW US