Monday November 25, 2024

حکومت نے آئی ایم ایف کو تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی، حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دے گی

لاہور : حکومت نے آئی ایم ایف کو تیل اور بجلی پر دی گئی تمام سبسڈیز ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ، عالمی مالیاتی فنڈ سے طے پائے معاملات کے تحت حکومت بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دے گی۔ تفصیلات کے مطابق عوام پر جلد مہنگائی کا نیا ایٹم بم گرا دیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پائے لیٹر آف انٹینٹ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کو 27 نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شہریوں کو بجلی اور تیل پر دی جانے والی تمام سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کے تحت ناصرف بجلی کے بنیادی نرخ میں اضافہ ہو گا،

کاغذات نامزدگی کیا جمع ہوئے عمران خان کے تمام ظاہر و پوشیدہ اثاثوں کی تہلکہ انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

بلکہ گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ صارفین کو بجلی، تیل اور گیس اصل نرخوں پر ہی فراہم کیے جائیں گے، ان مصنوعات کی مد میں حکومت کسی قسم کا کوئی ریلیف فراہم نہیں کرے گی، جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر ڈویلپمینٹ لیوی کی شرح میں بھی بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو ڈالر کی قدر کے تعین کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے میں حکومت کوئی مداخلت نہیں کرے گی، کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خود مارکیٹ کرے گی۔ آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے کہ ایف اے ٹی ایف شرط کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ فریم ورک پر عملدرآمد کیا جائے گا، جبکہ امپورٹس پر عائد کی گئی پابندی کے فیصلے پر نظرثانی جنوری 2023 میں صورتحال دیکھنے کے بعد ہو سکے گی۔

(ن) لیگ کی پالیسی ہے کہ ایک بڑھکیں مارتا ہے دوسرا بوٹ پالش کرتا ہے‘ کیبلری فونٹ کوئین پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے‘عمر سرفراز چیمہ

حکومت نے خسارے میں چلنے والے اداروں کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان اداروں میں گورننس اور شفافیت کا نظام وضع کیا جائے گا، جبکہ توانائی کے شعبہ میں گردشی قرضوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مانیٹرنگ اور ادائیگیوں کے نظام میں بہتری لائی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی حتمی منظوری 29 اگست کو دیے جانے کا امکان ہے۔

FOLLOW US