Saturday November 23, 2024

شہباز گل کی گرفتاری پر تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شہباز گل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ شہباز گل کی بنی گالہ کے باہر سے گرفتاری کے بعد عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی قیادت کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کے بعد کی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر مشاورت اور پی ٹی آئی قانونی ٹیم کی رہنماوں کی گرفتاریوں پر عدالت سے رجوع کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فیصل چوہدری شہباز گل کے مقدمے میں معاونت کریں گے۔

شہباز گل کی گرفتاری کے بعد شیخ رشید کے گھر پر بھی چھاپہ،ویڈیو پیغام جاری

اجلاس کے شرکا کے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ حکومت فاشزم پر اتر آئی ہے، سیاسی کارکنان کے ساتھ غیر جمہوری رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، حکومت کے اس فاشسٹ رویہ کوکسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ، کسی سے ڈرنے والے نہیں، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی کا ایف آئی اے سے رجوع کریں گے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جائیداد سے متعلق اقرار الحسن کا نیا انکشاف

FOLLOW US