Saturday November 23, 2024

لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کا کیس، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو کلین چٹ دے دی

لاہور : پولیس نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنماؤں کو بے گناہ قرار دےد یا ہے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق لاہور پولیس نے انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور شفقت محمود سمیت دیگر کو بے گناہ قرار دیا ہے ۔

الیکشن سے پہلے عمران خان آئوٹ اور نواز شریف کو اہل کروانے کی یقین دہانی کروادی گئی، بڑا دعویٰ

پی ٹی آئی رہنماؤں پر تھانہ شفیق آباد، شاہدرہ ،گلبرگ اور بھاٹی گیٹ میں مقدمات درج تھے جب کہ پولیس نے مقدمات سے انسداد دہشتگردی کی دفعات بھی ختم کردی ہیں ،رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ پولیس کو اب ان مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری مطلوب نہیں ،پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نےضمانتوں کی درخواستیں واپس لےلیں۔

کسی بیرون ملک یا ملٹی نیشنل کمپنی سے پیسے لینا فارن فنڈنگ ہوتی ہے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے پیسا لینا فارن فنڈنگ نہیں

FOLLOW US