Friday November 22, 2024

غربت اتنی کہ موبائل فون نہیں خرید سکتے ۔۔ دیکھیں جب ٹیکسی میں بیٹھنے کے بعد گاہک کو احساس ہوا کہ پیسے نہیں ہیں تو ڈرائیور نے کیسا سلوک کیا؟

اس معاشرے میں آج دنیا کہتی ہے کہ نیکی کر دریا میں ڈال یعنی کہ نیکی کو کوئی یاد نہیں رکھتا مگر یہ حقیقت نہیں ہے کیونکہ ایک فرد نے بہترین واقعہ عوام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔یہ شخص کہتا ہے کہ میں نے آج اسلام آباد جی 9 مرکز سے ٹیکسی میں سفر کیا پر تقریباََ 5 منٹ بعد ہی مجھے احسا ہوا گیا کہ میں اپنا پرس اور اے ٹی ایم کارڈ تو گھر میں بھول آیا ہوں۔اس صورتحال میں بہت پریشان ہوا کہ اب کس منہ سے اس ڈرائیور انکل کو حقیقت بتاؤں وہ کیا سوچیں گے مگر ہمت کر کے انہیں ساری بات بتا دی اور انہیں کافی سمجھانے کی کوشش کی کہ میں کوئی دھوکے باز شخص نہیں بس صورتحال ہی ایسی ہو گئی ہے تو آپ میری مدد کیجئے میں آپ کو جلد از جلد پیسے لوٹا دوں گا۔

حکومت نے پٹرول سستا کردیا

پر ٹیکسی ڈرائیور جس کا نام بشیر صاحب تھا یہ کہتے ہیں کہ بیٹا کوئی بات نہیں آپکو بخیرو عافیت کے ساتھ آپکی منزل تک پہنچانا میری زمےداری ہے جس پر میں نے سکون کی سانس لی اور کہا کہ آپ مجھے اپنا بنک اکاؤنٹ نمبر دے دیں۔تاکہ میں آپکو رقم بھجوا سکوں لیکن یہ کہتے ہیں کہ اکاؤنٹ تو ہے نہیں میرا یہ سننے کے بعد کہا کہ انکل جی موبائل نمبر دے دیں۔تو کہتے ہیں کہ بیٹا جی مجھ غریب کے پاس اتنے پیسے کہاں کہ موبائل فون رکھ سکوں بس یہ بات سننی تھی کہ مجھے احساس ہو گیا کہ بشیر صاحب دل کے بہت امیر ہیں اللہ پاک ان کی تمام پریشانیاں جلد از جلد حل کرے اور انہیں بہت کچھ عطا کرے، آمین۔

FOLLOW US