Saturday November 23, 2024

میک اپ بھی کروں گی اور اچھے کپڑے بھی پہنوں گی۔۔ عمر شریف کی بیوہ کا میک اپ کرنے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

کراچی : اور کتنا عرصہ سوگ مناؤں اور کس طرح سوگ مناؤں؟ کیا کالا جوڑا پہن کر بیٹھ جاؤں اور سن کے سامنے روتی رہوں؟یہ سوالات ہیں پاکستان کے مشہور کامیڈین عمر شریف کی بیوہ زرین عمر کے جن کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کو بیوہ ہوئے کافی دن گزر چکے ہیں البتہ جب بھی وہ اچھے کپڑے پہنتی ہیں یا تیار ہو کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کرتی ہیں تو لوگ انھیں بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔عمر شریف کا سوگ 20 سال بھی مناؤں تو کم ہےزرین عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تقریباً 8 منٹ کی ویڈیو میں صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا

” جنرل صاحب آپ کے پاس حالات سدھارنے کی سکت ہے، ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھے رہنا جرم ہے” کامران خان کی آرمی چیف سے اپیل

کہ ان کی اور عمر شریف کی شادی کو 20 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ عمر شریف جتنے اچھے فنکار تھے اس سے کہیں زیادہ اچھے انسان اور شوہر تھے۔ جس شخص نے اپنی بیوی کو اتنا پیار، محبت اور عزت دی ہو کیا اس کا سوگ صرف ایک سال یا ایک مہینے کے لئے منانا کافی ہوگا؟ زرین عمر کا کہنا تھا کہ اگر وہ 20 سال بھی اپنے مرحوم شوہر کا سوگ منائیں تو کم ہے۔میرے لئے اہم یہ ہے کہ عمر کے چھوڑے ہوئے فلاح منصوبے پورے کروںزرین عمر نے اپنے اور عمر شریف کے رشتے کی خوبصورتی بیان کرتے ہوئے کہا کہ “عمر نے مجھے ملکہ بنا کر رکھا مگر میں ان کی کنیز بن کے رہی۔ میں جتنی تکلیف میں ہوں اسے بیان کرنا ممکن نہیں کیونکہ میری زندگی تو عمر کے گرد ہی گھومتی تھی۔ وہ صرف میرے شوہر ہی نہیں بلکہ دوست بھی تھے اور میں ان سے پہلے مر کر ان کے کندھوں پر دنیا سے جانا چاہتی تھی۔ آج عمر دنیا سے گئے ہیں

“چار سرکاری گاڑیاں مجھے گرفتار کرنے آئی ہوئی ہیں” شیخ رشید کا تہلکہ خیز ویڈیو بیان

تو کل میں بھی چلی جاؤں گی میرے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ ان کے چھوڑے ہوئے فلاحی کام پورے کروں۔ میں ان جیسا نہیں کرسکتی لیکن جتنا مجھ سے ہوتا ہے میں کرتی ہوں۔”کسی کے کہنے پر تیار ہونا نہیں چھوڑوں گیالبتہ اپنے رہن سہن کے الفاظ میں زرین نے صاف الفاظ میں کہا کہ میں تیار بھی ہوں گی اور اچھے کپڑے بھی پہنوں گی کیونکہ یہ مجھے پسند ہے اور یہ بات عمر بھی جانتے تھے۔ میں کسی کے کہنے سے یہ سب نہیں چھوڑوں گی اور جو لوگ مجھ پہ تنقید کرتے ہیں ان کو یہی مشورہ دوں گی کہ لوگوں کی خوشی میں خوش رہنا سیکھیں۔

اب اندازہ ہوانواز شریف کی نا اہلی غلط تھی ، سابق وزیراعظم نواز شریف کی نا اہلی پر وکٹری کا نشان بنانے والے صحافی معید پیرزادہ نے اعتراف کر لیا

FOLLOW US