Friday November 22, 2024

بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو قید کی سزا سنا دی

ممبئی : بھارت کے سابق کرکٹر اور اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے کیس میں ایک سال کی سزا کے ساتھ ان پر جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 34 برس پرانے سڑک پر ہونے والے جھگڑے کے دوران ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق کیس (روڈ ریج)کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ نے سنادیا ہے ۔ یاد رہے کہ 1988 میں روڈ پر پارکنگ کے تنازع کے حوالے سے ہونے والے ایک جھگڑے کے دوران نوجوت سنگھ سدھو اور ان کے ساتھ نے گرنام سنگھ کو گاڑی سے نکال کر گھسیٹا اور ان کی پٹائی کی جس سے اس شخص کی موت واقع ہو گئی،

از خود نوٹس، سپریم کورٹ نے ہائی پروفائل کیسز کی تفتیش کرنے والے افسران کے تبادلوں پر پابندی لگا دی

متاثرہ شخص کی فیملی نے سدھو کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔تاہم 1999 میں بھارتی سپریم کورٹ نے سدھو اور ان کے ساتھی کو ناکافی شواہد کی وجہ سے مقدمے سے بری کر دیا تھا لیکن پھر اس فیصلے کو پنجاب اور ہریانہ کی ہائیکورٹس میں چیلنج کیا گیا جہاں عدالتوں نے سدھو کو مجرم قرار دیتے ہوئے 3 سال قید کی سزا سنائی۔ سدھو نے 2018 میں اس فیصلے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ متعلقہ شخص کی ہلاکت سدھو اور ان کے ساتھی کے حملے سے ہوئی تاہم سپریم کورٹ نے سینئر شہری کو نقصان پہنچانے پر بھارتی سیاستدان کو مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں ایک سال کی سزا سنائی اور 1000 بھارتی روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

” خان صاحب بوٹوں والوں کی ناک مزید رگڑوائیں گے“ صدر عارف علوی کے بیٹے کا واضح اعلان

شہباز حکومت کو بڑا جھٹکا، چیف جسٹس نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس لے لیا، 5 رکنی لارجزبینچ آج سماعت کرے گا

FOLLOW US