Saturday November 23, 2024

” حمزہ شہباز حکومت کا بھرکس نکل گیا ، عمران خان حکومت کے خاتمے کی مہم جوئی بری طرح ناکام ہوئی”

کراچی : اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج حمزہ شہباز حکومت کا بھرکس نکال دیا ، ملک میں جاری بھیانک بحران کی بنیاد وہ خفیہ مشن تھا جس کا ہدف عمران خان حکومت کا خاتمہ تھا، آج نہیں تو کل ان نام نہاد طاقتورشخصیات کا منہ کالا ہوگا جن کی خفیہ چالوں نے پاکستان کوبدترین معاشی و سیاسی دلدل میں ڈبو دیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں کامران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں ہونے والی انتہائی اہم پیشرفت نے ملک میں جاری سیاسی اور معاشی بحران کی سنگینی میں مزید اضافہ کیا ہے۔

“پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے” اسد عمر کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مطالبہ

عمران خان کی حکومت کہنے کو تو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں ختم ہوئی لیکن سب جانتے ہیں کہ راتوں رات ایم کیو ایم اور باپ پارٹی کیسے اپنی سمت تبدیل کرگئیں، پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کیسے سندھ ہاؤس میں جمع ہوگئے اور سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ کس طرح تحریک عدم اعتماد کے نتیجے کانصف شب کو انتظار کرتا رہا، یہ سب کچھ خود بخود نہیں ہوتا، اس سب کا صرف اور صرف ایک مقصد تھا کہ عمران خان کی حکومت ختم ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈالر 200 روپے کا ہوگیا ہے،سٹاک مارکیٹ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،

“منحرف رکن کا ووٹ کاسٹ نہیں ہو سکتا” سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کردی

تحریک عدم اعتماد کے بعد اس بات میں رتی برابر شک باقی نہیں رہا کہ عمران خان حکومت کو مدت پوری نہ کرنے دینے کی مہم جوئی بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت کا بھٹہ بیٹھ گیا ہے، کوئی بعید نہیں کہ مرکز میں بھی ایسا ہی ہو کیونکہ شہباز شریف حکومت صرف دو ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ کھڑی ہے۔

FOLLOW US