Saturday November 23, 2024

‘عمران خان کی مخالفت کرکے بڑی غلطی ہو گئی ، سب میری ایسی کی تیسی کر رہے ہیں، عامر لیاقت کا حیران کن بیان

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی مخالفت کرکے مجھ سے بڑی غلطی اور بھول ہو گئی ہے، اس کے بعد سے سب میری ایسی کی تیسی کر رہے ہیں۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ اور سابق بیویوں سمیت پوری پاکستانی قوم سے معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے بچوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ دعا اس ملک کی بہترین آرٹسٹ بننے جا رہی ہے اور احمد جیسا ذہین انجینئر پاکستان کو جلد ملنے والا ہے۔

شدید ہیٹ ویو کے بعد بالآخر محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے جیئں اور سیاسی نعروں میں گم ہو کر اپنی فوج کو گالیاں نہ دیں، مذاق کریں لیکن مذاق اڑائیے نہیں۔ رنگ، نسل، ذات اور شکل وساخت پر کسی کا بھی مذاق نہ اڑائیے کہ سب احسن تقویم پر پیدا ہوئے۔ دانیہ شاہ سے متعلق کئے گئے دعوے اور دونوں سابقہ بیویوں پر وضاحت دیتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے جذباتی کیفیت میں اپنی اہلیہ دانیہ کو کچھ بھلا بُرا کہا ہے آپ نہ کہیے گا وہ ابھی چھوٹی ہے۔عامر لیاقت کی جانب سے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں نے اس حیاتِ شکستہ میں جس کا دل دُکھایا ہے، پاکستان سے جانے سے قبل ان سب سے معافی مانگتا ہوں۔

پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم اور قیمتیں بڑھائی جائیں، کون میدان میں آگیا؟ پاکستانیوں کیلئے بُری خبر

FOLLOW US