Saturday November 23, 2024

فوج مخالف بیانات ، آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں در اصل کسے تنبیہہ کی ؟ اہم انکشاف

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان فوج کو سیاست میں نہیں گھسیٹ رہے بلکہ مسلم لیگ ن ماضی کی طرح آج بھی ایسا کر رہی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی وضاحت بھی مسلم لیگ ن کیلئے ہے۔مقتدر حلقوں کو خصوصی پیغام میں کہا کہ اُن کے تعلقات فوج سے تھے، ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ پاک فوج سے تعلقات پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقتدرحلقوں کو سوچنا چاہئےملک کی بہتری انتخابات میں ہے۔

“حکومت نے خود تسلیم کرلیا کہ امریکہ سے دھمکی آئی تھی” غریدہ فاوقی نے شہباز شریف کی ویڈیو شیئر کردی

انہوں نے کہا کہ ملک انتخابات کی طرف جارہا ہے، واحد حل بھی الیکشن ہیں، جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے انتخابی جلسے شروع کردیئے جبکہ تحریک انصاف پہلے سے ہی انتخابی جلسے کررہی ہے۔ واضح رہے کہ کل ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں بھی شیخ رشید احمد نے افواج پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو فوراً الیکشن کرانا ہوں گے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ہم افواج پاکستان کو ملک کی سلامتی کا ضامن سمجھتے ہیں، یہ سارے چور غدار امپورٹڈ جس طرح اکٹھے ہوئے اس پر لوگ سوال اٹھاتے ہیں، افواج پاکستان سے مطالبہ کرتا ہوں، اگر پاکستان کو بچانا ہے تو الیکشن کروانا ہے۔

‘ اداروں کی توہین کے الزامات کا جواب جہلم جلسے میں دوں گا، عمران خان کا اعلان

میرے اس دنیا سے جانے کے بعد پارٹی کیسے چلی گی، عمران خان کا بڑا اقدام ، نئی ایپ لانچ کر دی، اس کی خصوصیات کیا ہیں؟

FOLLOW US