Saturday November 23, 2024

“عمران خان کی ممکنہ ویڈیو کبھی سامنے آئی تو ۔” اقرار الحسن نے اعلان کردیا

لاہور : اینکر پرسن اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اگر کوئی ویڈیو سامنے آئی تو وہ اسے مسترد کردیں گے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن کا کہنا تھا “عمران خان صاحب کی ممکنہ ویڈیو کبھی سامنے آئی تو اس سے قطع نظر کہ وہ اصلی ہے یا جعلی میں اُسے ابھی سے رد کرتا ہوں۔ (زبیر عمر صاحب کے معاملے میں بھی یہی کیا تھا)۔ ہم سب ذاتی زندگی میں بہت گنہگار ہیں۔ لیڈر کے فیصلوں اور عوامی طرزِعمل پر بات ہونی چاہئیے، بیڈرومز میں نہیں گھسنا چاہئیے۔”

عمران خان کی منظوری سے ڈاکٹرمعید پیرزادہ کو19کروڑ 56لاکھ کی ادائیگی

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ عید کے بعد عمران خان کی نازیبا ویڈیوز سامنے آئیں گی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کردار کشی کیلئے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ویڈیوز ریلیز کی جائیں گی۔

صدر ایوب خان نکاح کے گواہ بنے تھے ۔۔ چند ایسے عام پاکستانی جن کی شادی دنیا کے بڑے شہزادوں اور امیر شخصیات سے ہوئی

‘عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو 50 لاکھ لوگ جمع ہوں گے’

FOLLOW US