Saturday November 23, 2024

‘عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو 50 لاکھ لوگ جمع ہوں گے’

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو 20کے بجائے 50 لاکھ لوگ جمع ہوں گے۔ کراچی میں تحریک انصاف کے اجتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ عمران خان فیصلے صرف پاکستان کی بہتری کودیکھ کر کرتا ہے پاکستان کےپاس سچااورایماندارلیڈرعمران خان کی شکل میں موجود ہے عمران خان صرف اللہ سےڈرتاہے۔

امریکی صدر کیجانب سے وائٹ ہاؤس میں عید الفطر کی تقریب،مسلم رہنماؤں کی شرکت

اسدعمر نے کہا کہ سب یک زبان ہیں’’غلامی نامنظور، آزادی کی زندگی گزاریں گے سب سےاچھےتعلقات رکھ کر زندگی گزاریں گے لیکن سراٹھا کر، اپنےجائزحق کومنوانےکیلئےعوام سڑکوں پرہیں قوم اپنےسچےلیڈرعمران خان کے ساتھ کھڑی ہے سب سےدوستی کریں گےلیکن سرنہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے بعدپاکستان کی سب سےبڑی تحریک شروع ہونےوالی ہے دنیا دیکھےگی حقیقی آزدی کیلئے قوم اپنا فیصلہ کرچکی ہے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو 20کے بجائے 50 لاکھ لوگ جمع ہوں گے۔

لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، شیخ رشید نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ 31مئی سے پہلے اس جعلی حکومت کادھڑن تختہ ہو گا تحریراسکوائر سے زیادہ لوگ اسلام آبادمیں جمع کر کےدکھائیں گے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی کال پر پورے ملک میں عوام سڑکوں پرہیں 20 لاکھ لوگ اسلام آباد میں خان صاحب کوچاہئیں وطن کی خاطر عوام چاندرات کو سڑکوں پرہیں۔

“انشا اللہ اگلی عید پر ہم حقیقی آزادی کے راستے پر ہوں گے” عمران خان نے عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

FOLLOW US