Saturday November 23, 2024

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 3 مئی کو ہوگی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان میں شوال المکرم 1443 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے، عیدالفطر بروز منگل منائی جائے گی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر منگل کو ہو گی ۔ عیدکا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

آصف زرداری ،نواز شریف نے غیر قانونی طور پر کتنی گاڑیا ں توشہ خانہ سے نکلوائیں؟سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کردیا

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا، کچھ مقامات پر ابر آلود بھی رہا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔اس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرچکی ہیں۔محکمہ موسمیات نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ، عید الفطر 3 مئی منگل کے روز ہونے کا امکان ہے۔

عمران خان کو گرفتار کیاجائے گا،رانا ثناء اللہ کا اعلان

FOLLOW US