اسلام آباد : گرمی کی شدت بڑھتے ہی ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بھی کر ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ پر پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 700 میگاواٹ کی سطح پربرقرار جبکہ بجلی کی طلب 27 ہزار 200 میگاواٹ تک پہنچ گئی، یوں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ ہو گیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہروں میں 12 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے
چار یا پانچ چھٹیاں؟ صوبائی دارالحکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا