Saturday November 23, 2024

عمران خان نے منحرف ارکان کی تاحیات نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف منحرف ارکان کو تاحیات نا اہل کرانے کیلئے سرگرم ہو گئے ، عمران خان نے منحرف ارکان کی تاحیات نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان کی نا اہلی کیلئے آئین کے آرٹیکل 184 (3) کے تحت آئینی درخواست دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں الیکشن کمیشن ، سپیکر قومی اسمبلی ، سیکرٹری قانون ، سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے

خادمِ پاکستان شہباز شریف کا شاندار اقدام ، میٹرو بس سروس بالکل مفت کر دی گئی

کہ منحرف ارکان کی نا اہلی تاحیات قرار دی جائے ،جو رکن پارٹی کو چھوڑنا چاہتاہے وہ پہلے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ پارٹی سے منحرف ہونے والے ارکان صادق و امین نہیں رہے ، سپریم کورٹ اپنے فیصلوں میں انحراف کرنے والوں کو ناسور قرار دے چکی ہے ، منحرف ارکان کا ڈالا گیا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس ووٹ کو متنازعہ قرار دیا جائے ۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف پہلی انکوائر ی شروع ہوگئی

نواز شریف کی پاکستان واپسی سے قبل ہی تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم کیلئے بڑی مشکل کھڑی کر دی، پاسپورٹ کا اجرا خطر ے میں پڑ گیا

FOLLOW US