Saturday November 23, 2024

” گالیاں دینے والے فوج سے صلح کرسکتے ہیں تو ہمیں بھی ان سے غلط فہمیاں دور کرنی چاہئیں”،شیخ رشید کا بھی بیرون ملک جانے کا اعلان

پشاور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے جیل میں بھی ڈالا جاسکتا ہے، عالمی طاقتیں عمران خان کی جان لینے کی کوشش کرسکتی ہیں، نوازشریف سعودی عرب سے پاک صاف ہو کر آرہے ہیں، اب ہم کہتے ہیں امپورٹڈ حکومت ہے، الیکشن کراو۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمرے کیلئے جا رہا ہوں لاہور جلسے میں شمولیت نہیں کر پاوں گا،شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن فرد جرم عائد ہونا تھا اسی دن شہباز شریف نے وزیر اعظم کا حلف اٹھایا، انٹرنیشنل پلان ہے چوروں کو اوپرلانا ہے ۔

عالمی طاقتیں عمران خان کو قتل کر سکتی ہیں،سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی کا خدشہ

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان گردن اٹھا کر چلتا تھا، منحرف ارکان کس منہ سے سیاست کریںگے، انٹرنیشل طاقتیں عمران خان کو مروانا چاہتی ہیں، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ اب ملک میں ڈالروں کی بارش ہوگی، ہمارے ساتھ وزارتوں کے مزے لوٹنے والوں نے ہمارا ساتھ چھوڑ دیا ہے، جو ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تھے اب ایک ہوگئے ہیں، فرد جرم لگنے والے دن انہوں نے فائلیں اٹھائی اور قلمدان سنبھال لی، 16 اپریل کو کراچی میں لوگوں کا سمندر ہوگا، اب ہمارے ملک میں سب منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے ، قوم کو اب فیصلہ کرنا پڑے گا، لوگ اپنے پاسپورٹ پھاڑ رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فوج کےخلاف کوئی نعرہ نہیں لگنا چاہیے، گالیاں دینے والے فوج سے صلح کرسکتے ہیں تو ہمیں بھی ان سے غلط فہمیاں دور کرنی چاہئیں، لاہور کے جلسے میں شرکت نہیں کرسکوں گا کیونکہ 3 روز کیلئے عمرے پر جا رہا ہوں، کراچی میں عوام کا سمندر ہوگا، عارضی بھان متی کا کنبہ گینگ آف 4 جب ٹی وی پر آتا ہے تو لوگ چینل بدل دیتے ہیں، اس ملک میں یقیناً ڈالروں کی برسات ہوگی، آئی ایم ایف کی آسانیاں ہونگی۔

گھر کابھیدی لنکا ڈھائے ، سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنی حکومت کی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی طاقتیں ہماری آزاد خارجہ پالیسی اور خودمختاری کا مول لگانے کیلئے کرائے کے ٹٹو لیکرآئی، پشاور جلسے کیلئے عمران خان کی خصوصی دعوت پر پشاور آیا ہوں، چوروں کو اوپر لانا انٹرنیشنل پلان ہے، نعرہ بدل گیا، وہ کہتے تھے سلیکٹڈ حکومت ہے الیکشن کراو، اب ہم کہتے ہیں امپورٹڈ حکومت ہے الیکشن کراو، باچہ خان، شورش کشمیری کیساتھ تعلقات تھے، اسفند یار کس گاجر مولی کا نام ہے اسےنہیں جانتا، حکومت کو گرانے کے لئے اپوزیشن منگوائی ہے اور سب چھوڑ کر چلے گئے، عمران خان امپورٹڈ حکومت کیساتھ نہیں بیٹھنا چاہتا تو میں بھی نہیں بیٹھنا چاہتا۔

FOLLOW US