لاہور: وزیراعظم عمران خان نے قوم کو سرپرائز دینے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر مسلم لیگ (ق) کےساتھ معاملات طے ہونے پر چوہدری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا اور عثمان بزدار نے استعفیٰ پیش کردیا، اس استعفے کی خبر سامنے آئی تو انٹرنیٹ پر میمز کا طوفان آگیا۔
احسن حبیب نے تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ” عثمان بزدار تمہاری یاد آئے گی ” تصویر پر لکھا تھاکہ “خان صاحب، سرپرائز تو قوم کو دینا تھا، مجھے کیوں دیدیا۔
#WasimAkram Mr. Buzdar u will be missed pic.twitter.com/YF3JMWhFFi
— Ahsan Habib (@m_ahsanhabib) March 28, 2022
تنزیل میمن نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ” حکومت اور اپوزیشن کی لڑائی میں راہگیر مارا گیا”۔مزید لکھا کہ ” آئندہ دنوں میں آپ کو لوگ بھول جائیں گے لیکن میں ہوں ناں، یاد رکھوں گا”
حکومت اور اپوزیشن کی فائرنگ میں راہگیر ہلاک 🥹#WasimAkram gone 🥺#UsmanBuzdar you will be forgotten in upcoming days but remember that I will miss you. Main hoon Na pic.twitter.com/5hAqLhqk5D
— Tanzeel Memon (@tanziltweets) March 28, 2022
ایک اور صاحب نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں ملبوس عثمان بزدار کی ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ” وسیم اکرم پلس” بارے ہے۔
وہ دراصل سابق کرکٹر وسیم اکرم کے اس ٹوئیٹ کا جواب دے رہے تھے جس میں وسیم اکرم نے ” وسیم اکرم ” کے ٹرینڈ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھاکہ مجھے معلوم نہیں لیکن اس ٹرینڈ میں ایک میراٹوئیٹ بھی شامل کرلیں۔
It's about #WasimAkram plus! https://t.co/UYuc2lwDWb pic.twitter.com/7v62p8QnEk
— Sidhu from 🇵🇰 (@Azsidhu) March 28, 2022
ایک تصویر میں عثمان بزدار کو دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے، یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ” میں اپنا مقدمہ اللہ کے سپر د کرتا ہوں”۔
عدل و انصاف ریاست میں اس وقت پیدا ہوتا ہے جب اعلیٰ طبقہ یعنی حکام علم و دانش سے کام لیتے ہیں
بھولا نے ایک پرانی تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ” تحریک انصاف اور اس کی حکومت بچانے کے لیے عثمان بزدار اپنی وزارت اعلیٰ قربان کررہے ہیں”
https://twitter.com/Locke2196/status/1508499870159618054?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508499870159618054%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F29-Mar-2022%2F1420277
ایک اکائونٹ سے عمران خان کیساتھ بزدار کی تصویر شیئرکی گئی اور لکھا کہ ” سائیں، ایہہ سرپرائز میڈے واسطے آہی( سرکار، یہ سرپرائز میرے لیے تھا)”۔
ایک صاحب نے وزیراعلیٰ کی چلتے ہوئے ویڈیو شیئرکی تھی جس کے پس منظر میں یہ بول واضح سنے جاسکتے ہیں” لے او یار حوالے رب دے، یہ میلے چاردنوں کے”۔
https://twitter.com/Pola_620/status/1508503138831159300?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1508503138831159300%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F29-Mar-2022%2F1420277