اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا جلسہ تحریک انصاف کی نہیں ، پاکستان کی جنگ ہے ، عوام جلد سے جلد گھروں سے نکل کر اسلام آباد پہنچیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ آج جو جلسہ ہو رہا ہے یہ پاکستان کی جنگ ہے ، آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں ، یہ پی ٹی آئی نہیں ، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے ، ڈر ہے کہ رش کے باعث عوام جلسہ گاہ نہ پہنچ پائیں ۔
گرمی سےپریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ، محکمہ موسمیات نےآج بارش کی پیشنگوئی کر دی
خیال رہے کہ پی ٹی آئی آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، جلسے کیلئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ، خواتین کیلئے جلسے میں خصوصی انکلوژر تیار کیا گیا ہے جس کے گرد حفاظتی شیٹیں اور خاردار تاریں لگائی گئی ہیں ۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کا تعین کرنے والے فارمولے میں تبدیلی، کمپنیوں کو کتنی رعایت دی جائے گی؟