Saturday November 23, 2024

وزیراعظم نے شہزاد اکبر کو فہمیدہ مرزا کے نیب کیسز فالو نہ کرنے کا حکم دیا ناراض رکن قومی اسمبلی نزہت پٹھان نے وزیراعظم عمران خان پر الزامات عائد کر دئیے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی ناراض رکن قومی اسمبلی نزہٹ پٹھان کا کہنا ہے کہ مجھے دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ میرے اراکین اسمبلی بک گئے، اگر آپ کو یقین ہے کہ ایم این ایز بک گئے تو آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہئیے۔ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا،اپنی مرضی سے اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں۔ نزہٹ پٹھان نے کہا کہ سندھ کے ایم این ایز کی وزیراعظم سے ہونے والی ایک ملاقات میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور سابق مشیر احستاب شہزاد اکبر بھی تھے،ملاقات میں فہمیدہ مرزا نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ شہزاد اکبر سے کہیں کہ نیب میرے کیسز فالو نہ کرے۔

”وزیراعظم کو اقتدار کا آخری یوم پاکستان مبارک ہو “سلیم صافی نے یہ ٹویٹ کیا تو شہبا زگل نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

نزہٹ پٹھان کے مطابق فہیمدہ مرزا نے کہا کہ نیب کا دباؤ مجھ پر ہو گا تو پیپلز پارٹی کے خلاف کیسے کام کر سکتی ہوں؟ جس پرعمران خان نے شہزاد اکبر سے کہا کہ جیسا فہمیدہ مرزاد کہہ رہی ہیں ویسا کریں۔ نزہٹ پٹھان کے بقول وہ حیران ہوئیں کہ ایک پارٹی جو کرپشن کے خلاف لڑ کر یہاں تک پہنچی وہ کیسے ایسا کر سکتی ہے۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کی منحرف رکن اسمبلی وجیہہ قمر نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دنوں سے صبروتحمل کا مظاہرہ کررہی ہوں، کیا ریاست مدینہ اس طرح کی اخلاقیات سکھاتی ہے،ریاست مدینہ کیا تقریریں کرنے اور ہاتھ میں تسبیح پکڑنے سے بن جاتی ہے؟یہ سب عوام کو پاگل بنانے کیلئے ایک ڈھونگ تھا،سلیکٹڈ احتساب کیا گیا اور مخالفین کو نشانہ بنایا گیا، حلفیہ کہتی ہوں پیسے لینے کا الزام جھوٹا اور بہتان ہے، میں قرآن پر ہاتھ رکھ کر یہ بات کرسکتی ہوں کیاعمران خان قرآن پر ہاتھ رکھ سکتے ہیں؟ ابھی پارٹی چھوڑی نہیں تو یہ حال ہے کہ آپ نے ہمارے گھروں پر حملے کیے اور باپ دادا تک پہنچ گئے، کیا آپ کے اردگرد لوگوں نے کرپشن نہیں کی؟ آپ کو جو سعودیہ نے گھڑی تحفے میں دی وہ آپ نے بیچ نہیں دی؟

یوم پاکستان کی تقریب کے اختتام پر آرمی چیف واپس جانے لگے تو شہریوں نے گھیر لیا ، پھر جنرل قمر جاوید باجوہ نے کیا کیا ؟ شاندار اقدام

مخصوص نشست دے کر مجھ پر کوئی احسان نہیں کیا، کسی سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ، امید ہے عدلیہ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی، ڈی سیٹ ہونے کی دھمکی سے آواز نہیں دبائی جاسکتی۔ اسی طرح منحرف رکن قومی اسمبلی مخدوم باسط بخاری نے کہا کہ بحیثیت آزاد امیدوار پی ٹی آئی کے امیدوار کو ہرا کرآیا ہوں۔عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب محاذ کو ہائی جیک کیا، میں جب پی ٹی آئی میں آیا تو میں نے کہا کہ آزاد حیثیت برقرار رکھوں گا، لیکن ایک مہربان عون چودھری نے وزیراعظم سے بات کرائی عمران خان نے کہا کہ آپ پاکستان کیلئے مجھے جوائن کرلو۔

82 سال قبل لاہور کے منٹو پارک میں آل انڈیا مسلم لیگ نے قرار داد پاکستان منظور کی تھی

FOLLOW US