قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن نسیم شاہ اور شاہین کی جارحانہ بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
آسٹریلوی ٹیم 391 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے 4 ، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
دوسرے دن کھیل کا پہلا سیشن مہمان بلے بازوں کے نام رہا، پاکستانی بولرز کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
روس ، یوکرین تنازع میں کسی بلاک کا حصہ بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے ، وزیر اعظم
کینگروز نے پہلے سیشن میں ٹیم کو بغیر کسی نقصان 320 رنز تک پہنچایا، کیمرون گرین اور ایلکس کیری نے آج کے کھیل میں اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ کھانے کے وقفے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے 63 رنز بنانے والے ایلکس کیری، نعمان علی اور 79 رنز پر موجود کیمرون گرین نسیم شاہ کا شکار بنے۔ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عثمان خواجہ 91 اور کیمرون گرین 79 رنز بناکر نمایاں رہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔
اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ ایک سال کیلئے پاکستان کوسونپ دی گئی
آئی پی ایل ٹیم کی بس پر حملہ ،متعددغیرملکی کھلاڑی زخمی
رمضان المبارک میں زیادہ کام نہیں کرنا پڑے گا، ملازمین کیلئے اوقات کار میں 2گھنٹے تک کمی کر دی گئی