ٹوکیو: جاپان کے مشرقی علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے فوکوشیما سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے جبکہ زلزلے کی گہرائی زیر سمندر 60 کلومیٹر تھی جس کے باعث کئی جاپان کے کئی شہر لرز اٹھے۔زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو اور سائی تامہ تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث ہزاروں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی اور لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ساحلی شہر فوکوشیما میں طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی واننگ جاری کردی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق کہ زلزلے کے فوری بعد نقصانات کی خبریں تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔
تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن نے حکومت کے 3 ارکان “غائب” کر دیے، تہلکہ خیز دعویٰ
بابر ،رضوان اور عبداللہ کی شاندار بیٹنگ، پاکستان شکست سے بچ گیا، میچ ڈرا ہوگیا