لاہور: رہنما مسلم لیگ (ق)چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ملکی مفاد کیلئے جلسے منسوخ کریں , سیاسی مسابقت ملک میں افراتفری اور بحران پیدا کرسکتی ہے , افراتفری ، بحران کا فائدہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کو ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت کا کام جلسے کرنا نہیں لیکن حکومت نے جلسے شروع کردیے، پاکستان ایسی خطرناک محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا،
سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، حمزہ شہباز جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گئے
ہمیں چھوٹی پارٹی کہنے والے بھول گئے کہ ملک کیلئے کئی بڑے فیصلے کیے ہیں، ہار اور جیت کو انا کا مسئلہ بنائے بغیر ووٹنگ میں حصہ لیں، فریقین اپنے کارکنوں کو اشتعال مت دلائیں۔ ان کاکہناتھاکہ غریب اورمہنگائی کے ستائے عوام جلسوں کی سیاست سے پریشان ہیں ۔ملک اس قسم کی خطرناک محازآرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔