کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی جانے کی کوشش کرنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا، چوہدری تنویر بدعنوانی کے کیسز میں اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب ہیں اور ان کا نام واچ لسٹ میں بھی ڈالا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق لیگی ایم این اے چوہدری تنویر کی گرفتاری جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر اس وقت عمل میں آئی جب وہ ایک غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی فرار ہونا چاہتے تھا۔ملزم کے خلاف راولپنڈی میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے اینٹی کرپشن پنجاب کو چودھری تنویر کی گرفتاری سے متعلق مطلع کردیا گیا ہے، آج انہیں اینٹی کرپشن کے حوالے بھی کیا جائے گا۔
اس وقت پیٹرول کی قیمت 240 روپے ہونی چاہیے، شوکت ترین
عمران خان نے زیادہ بڑے وعدے کر لیے لیکن ان کی تکمیل کیلئے کتنا عرصہ چاہیے؟ شاہد آفریدی کا موقف آگیا