Saturday November 23, 2024

عدم اعتماد لانے کی سفارش، نمبر گیم پورے ہونے کا دعویٰ

اسلام آباد: متحدہ اپوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی سفارش کردی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ اپوزیشن کی 9 رکنی کمیٹی نے حکومت کے خلاف تحریک عتماد لانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ نمبر گیم پورے ہیں جلد از جلد تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ ذرائع کے مطابق ایاز صادق، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ نے اپوزیشن کمیٹی میں ن لیگ کی نمائندگی کی جبکہ یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف اور نوید قمر نے پیپلزپارٹی کی نمائندگی کی، کامران مرتضیٰ، مولانا اسعد محمود، اکرم درانی نے جے یو آئی کی نمائندگی کی۔

نیٹو کا روس کیخلاف یوکرین کو 70 لڑاکا طیارے دینے کا اعلان، کس ملک سے حملےکریں گے؟

کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں جماعتوں نے حکومتی اراکین کے ساتھ پیش رفت کمیٹی کے سامنے رکھی اور کہا کہ کمیٹی نے تحریک عدم اعتماد کے لییے حکمت عملی اور نمبر گیم پر کام کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی ارکان کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کے بغیر باآسانی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوسکے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ اپوزیشن میں عدم اعتماد پر ڈیڈ لاک ہوگیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کبڈی کبڈی کھیل رہی ہے جس میں جیت عمران خان کی ہوگی، آپ کی تحریک ناکام اور عمران خان مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند کا مستعفی ہونے کا اعلان

پی ایس ایل ختم، غیرملکی کھلاڑیوں کی تعریف اب بھی جاری

FOLLOW US