پاکستان سپر لیگ نئے چیمپئن کے ساتھ ختم ہوگئی تاہم غیر ملکی کھلاڑی اب بھی اس کی تعریف کرنے میں مصروف ہیں۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے کھلاڑی ڈیوڈ ویلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ دکھ ہے کہ ہم فائنل نہیں جیت سکے لیکن پھر بھی ایک بہترین فرنچائز کے ساتھ کھیلنا اور وقت گزارنا مجھے بہت اچھا لگا۔
ڈیوڈ ویلی نے ملتان سلطانز کے اسٹاف، مینجمنٹ، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
Thank you to the staff, management, players and fans of @MultanSultans! Gutted we couldn’t get across the line in the final but enjoyed my time playing for such a fantastic franchise.
InshaAllah
— David Willey (@david_willey) February 28, 2022
اپنی جانیں بچائو اور جائو،کرین کے صدر زیلنسکی کی جانب سے روسی فوج کیلئے جاری بیان
غیرملکی کھلاڑی نے اپنے پیغام کے ساتھ انشاء اللّٰہ بھی لکھا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے غیرملکی جارحانہ بیٹر ٹم ڈیود نے بھی سوشل میڈیا پر پی ایس ایل سے متعلق اپنا ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ہم فائنل نہیں جیت سکے، مجھے فخر ہے کہ میں اس سیزن میں ملتان سلطانز کا حصہ تھا۔
https://twitter.com/timdavid8/status/1498278274392379397?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1498278274392379397%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1056152
میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم پرویز خٹک سے ناراض
ٹم ڈیوڈ نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل7 کی جیت پر مبارکباد دی اور ہر طرح سے تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ادھر جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ملتان سلطانز کے جارحانہ بیٹر رائیلی روسو نے بھی پاکستان سپر لیگ کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ کسی بہت ہی خاص چیز کا حصہ ہونا واقعی اعزاز کی بات ہے، امید ہے اگلے سال پھر ملاقات ہوگی۔ واضح رہے کہ اتوار کو پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور قلندرز نے دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔
https://twitter.com/Rileerr/status/1498254445196492801?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1498254445196492801%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1056152
فلم’بلیک پینتھر‘ کی اداکارہ لوپیتا نیونگو کا کراچی میں دیسی انداز، تصاویر وائرل