Saturday November 23, 2024

نئی سوزوکی سوفٹ کی3 اقسام پاکستان میں متعارف، قیمت اتنی کہ سن کر ہی پاکستانیوں کے ارمانوں پر اوس پڑجائے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی سوزوکی سوفٹ (Swift)3 اقسام میں پاکستان میں متعارف کروا دی گئی ہے تاہم اس کی قیمت اتنی زیادہ رکھی گئی ہے کہ سن کر سوزوکی سوفٹ کے مداحوں کے ارمانوں پر اوس پڑ جائے گی۔ ویب سائٹ “پرو پاکستانی” کے مطابق سوزوکی سوفٹ کا یہ نیا ماڈل اپنے پچھلے ماڈل سے قدرے لمبا بھی ہے اور چوڑا بھی۔ اس کے علاوہ اس کا وزن بھی گزشتہ ماڈل سے 100کلوگرام کم ہے۔

ایک اور بڑی حکومتی شخصیت مستعفی، پی ٹی آئی حکومت کو شدید دھچکا لگ گیا

اس کی وہیل بیس 2ہزار 450ملی میٹر، مجموعی چوڑائی 1ہزار 695ملی میٹر، مجموعی لمبائی 3ہزار 840ملی میٹر، مجموعی اونچائی ڈیڑھ ہزار ملی میٹر، وزن1ہزار کلوگرام، گراﺅنڈ کلیئرنس 163ملی میٹر اور ٹرنک کپیسٹی 265لیٹر ہے۔ سیفٹی کے حوالے سے اس گاڑی میں ڈیول ایئربیگ، ہل سٹارٹ اسسٹ، اے بی ایس بریک، فوگ لائٹس، پارکنگ سنسرز، بیک اپ کیمرا، اموبلائزر سسٹم اینڈ برگلر الارم، سنٹرل پاور ڈور لاک اورآئی ایس او فکس چائلڈ سیٹ اینکرزکے فیچرز مہیا کیے گئے ہیں۔

یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ اہم خبر آگئی

اس کے علاوہ اس گاڑی میں کروز کنٹرول، سمارٹ انفارمیشن سسٹم، ڈیجیٹل انفارمیشن ڈسپلے کے ساتھ ایڈوانسڈ گیج کلسٹر، 12وولٹ ساکٹ، یو ایس بی کنیکٹیویٹی، آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول، کی لیس انٹری(Keyless Entry)، سٹیئرنگ وہیل ملٹی میڈیا کنٹرول سوئچ اور ایڈجسٹ ایبل سٹیئرنگ وہیل کے فیچر دیئے گئے ہیں۔ نئی سوزوکی سوفٹ کی3 اقسام جی ایل مینوئل، جی ایل سی وی ٹی اور جی ایل ایکس سی وی ٹی ہیں جن کی قیمتیں بالترتیب 24لاکھ 99ہزار روپے، 26لاکھ 99ہزار روپے اور 28لاکھ 99ہزار روپے رکھی گئی ہیں۔

‘جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، تنازعات کو بات جیت سے حل کیا جانا چاہیے، روس کی یوکرین سے جنگ پر وزیر اعظم عمران خان کا بیان

FOLLOW US