Saturday November 23, 2024

معروف بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بھارت کے معروف موسیقار وگلوکار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بپی لہری کا انتقال بھارت کے کریٹی کیئر اسپتال میں آج ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بپی کو ایک ماہ قبل صحت کے مختلف مسائل کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انھیں 2 روز قبل اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا لیکن گزشتہ روز طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوبارہ اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

یہ ثبوت لے کر ہم گئے تھے لیکن ہمیں ہی مارا گیا ۔ اقرار الحسن نے حملے کے بعد نئے انکشافات کر دیے،

ڈاکٹرکریٹی کیئر اسپتال کے مطابق، بپی لہری کو جب اسپتال لایاگیاتوان کابلڈپریشرکم تھا اور ان کی نبض بھی ڈوبی ہوئی تھی۔ گلوکار کا علاج کرنے والے ڈاکٹردیپک کا کہنا ہے کہ بپی لہری کی طبیعت بحال کرنےکی کوشش کی گئی لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔ نریندر مودی کا اظہار افسوس بپی لہری کےانتقال پربھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ بپی لہری کی موسیقی ہمہ جہت تھی اور خوبصورتی سے متنوع جذبات کا اظہار کرتی تھی۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

بپی لہری کو بالی وڈ کا راک اسٹار کہا جاتا تھا اور انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کئی نامور گانے فراہم کیے۔ بپی لہری نے 1970 اور 80 کے اواخر میں بھارت کی مشہور فلموں چلتے چلتے ، ڈسکو ڈانسر اور شرابی کے لیے گانے گائے انہوں نے اپنا آخری گانا ‘بھنکاس’ 2020 کی فلم ‘باغی تھری’ کے لیے تیار کیا تھا۔ بپی لہری نےچند دن قبل لتامنگیشکرکےانتقال پرلتاکےساتھ اپنےبچپن کی تصویرشیئرکی تھی۔

پیپلز پارٹی کا حکومت کے خلاف عوامی مارچ، روٹ پلان اور انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

FOLLOW US