Saturday November 23, 2024

12لاکھ نئی نوکریاں ، وزیراعظم نے 70ہزار پراجیکٹس کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے 1.4ٹریلین روپے کی لاگت سے 70ہزار ہاﺅسنگ پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔ ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی تعاون کمیٹی برائے ہاﺅسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان ہاﺅسنگ پراجیکٹس کا کنسٹرکشن انڈسٹری پر مجموعی طور پر 7.3ٹریلین روپے کا اثر پڑے گا اور اس انڈسٹری میں 12لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔

اقرار الحسن نے ہسپتال سے اپنے چاہنے والوں کیلئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

وزیراعظم نے کہا کہ ”یہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ کل 80ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 35ہزار 320درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ ان درخواستوں کے لیے 130ارب روپے کی منظوری دی گئی جن میں سے 13ہزار 407درخواست دہندگان کو 46ارب روپے دیئے جا چکے ہیں۔ہمیں اب بھی 7ارب روپے لاگت کے برابر درخواستیں ہر ہفتے موصول ہو رہی ہیں، جن میں سے 4ارب روپے منظور کیے جا رہے ہیں اور 2ارب روپے درخواست دہندگان کو ہر ہفتے ادا کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ، شہبازشریف کی پرویزالہٰی کو بڑی پیشکش

اقرار الحسن پر آئی بی ڈائریکٹر کا تشدد، نازک اعضا پر بجلی کے جھٹکے لگاتے رہے

FOLLOW US