Saturday November 23, 2024

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا جلد دورہ پاکستان متوقع، میاں منشاءنے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

اسلام آباد: ممتاز کاروبار شخص اور نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشاءنے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جلد پاکستان کے دورے پر آ سکتے ہیں۔ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری افراد کی ایک میٹنگ میں میاں محمد منشاءنے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ’بیک چینلز‘ کے ذریعے ’اَن آفیشل‘ رابطے جاری ہیں۔ اگر دونوں ملکوں میں حالات بہتر ہوتے ہیں تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستان کا دورہ کرنے میں ایک مہینہ نہیں لگے گا۔

اپنے دل کا حال سناؤ اور پیسے بھی لے جاؤ، یہ نوجوان لوگوں کے دکھ اور پریشانیاں سن کر ان کے ساتھ کیا کرتا ہے

میاں منشاءنے پاکستانی حکومت کو بھارت کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ممالک کے درمیان مستقل دشمنی کبھی نہیں ہوتی۔ دنیا نے دو بڑی جنگیں لڑی ہیں اوربالآخر امن کے راستے پر ہی آنا پڑا ہے۔ پاکستان اور بھارت کو غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی بھارت کے ساتھ تعلقات ٹھیک کرکے تجارتی فروخت پر کام کرنا چاہیے اور مجھے علم ہے کہ پاکستان کی بھارت کے ساتھ پس پردہ بات چل رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج نکلنے کی توقع ہے۔

پاکستان میں صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے والی بھارتی موبائل ایپ ’ڈیشا‘ کا انکشاف

میاں منشاءنے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ ”حکومت کو کرپٹ کرپٹ کی گردان چھوڑ کر ملک کو بچانے کے لیے سرگرم عمل ہونا ہو گا۔ معیشت ٹھیک نہ ہوئی توملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔“ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو(نیب)روز کسی نہ کسی کی پگڑی اچھال رہا ہوتا ہے۔ اس ادارے کو بند کر دینا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹس اور پی آئی اے کی نجکاری سے ان کے کام اور معیار میں بہتری آئے گی اور یہ شعبہ کافی کفایت شعار ہو جائے گا۔

بچوں پر جنسی حملوں کے جرم میں لارڈ نذیر احمد کو ساڑھے پانچ برس کی سزا سنا دی گئی

News Source: DailyPakistan

FOLLOW US