اسلام آباد :پنجگور اور نوشکی میں فورسز پر حملے کے نتیجے میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل نے اپنے انسٹاگرام پر شہادت سے محض 7 گھنٹے قبل ایک اسٹوری شئیر کی تھی۔جنگ نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل کی آخری انسٹاگرام اسٹوری کا سکرین شارٹ وائرل ہو رہا ہے۔شہادت سے 7 گھنٹے قبل شئیر کی جانے والی اسٹوری میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’درود شریف پڑھیں اور اسے شئیر کریں تاکہ تمام اجر آپ کا ہو۔ شہید بلال خلیل کے دوست بھی ان کے ساتھ گزارے گئے یادگار لمحوں کو سوشل میڈیا پر شئیر کر رہے ہیں۔ایک صارف کہتے ہیں کہ آج صبح خبر ملی کہ کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل شہید ہوگئے ہیں۔ابھی تک یقین نہیں آرہا۔ آج سے کم و بیش 6 سال پہلے میرا داخلہ غازی خان میڈیکل کالج میں ہوا تو اس وقت یہ وہاں دوسرے سال میں تھے۔انہوں نے ہمارے ٹیسٹوں کی تیاری کروائی۔
الیکشن کمشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع بدر کرنے کا حکم دے دیا
ہمیں ریگنگ سے بچاتے رہے۔نماز کی تلقین کرتے رہے۔ ایک صارف نے کہا کہ کیپٹن ڈاکٹر بلال خلیل میرے سینئر تھے جنہوں نے دہشتگردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اب بھی یقین نہیں آتا کہ وہ چلا گیا ہے،وہ ایک عظیم شخص تھا۔اللہ تعالیٰ جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ۔خیال رہے کہ جمعرات کی شب رات سات بجے کے بعد نوشکی کی فضا زور دار دھماکے سے گونج اٹھا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ فضا کے اوپر دور دور تک زردی کی روشنی چھاگئی تھی۔ بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کے حملوں اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت اور دہشت گردوں کی ہلاکت پر ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، اور پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کو باہر نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوشکی میں ہونے والے حملے میں 9 دہشت گرد مارے گئے، اور پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، جب کہ پنجگورمیں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، اور دہشت گردوں نے پنجگور میں پاک فوج کے چار یا پانچ جوانوں کوگھیررکھا ہے، تاہم پاک فوج ان دہشت گردوں کو شکست فاش دے گی۔
Captain Dr. Bilal Khalil Embraced Shahadat last night 😭😭😭
2nd pic is the status he put up 7 hours before the news of his shahadat came …. Allah Jannat me jagaa ataa farmaye…. 🙏🙏🙏 pic.twitter.com/1CoT3zyaDZ— M.UsamaAnjum🇵🇸 (@PunjabiScouser) February 3, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ الحمداللہ سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشتگردی کے مقابلےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں،دہشتگردی کے خاتمے میں سکیورٹی فورسز کے عزم وحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرنے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہماری سکیورٹی فورسز کسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، دہشت گردی کے خاتمے میں سکییورٹی فورسز کے عزم اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔
https://twitter.com/a_fierce_noob/status/1489106051832164356?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1489106051832164356%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-02-03%2Fnews-3036698.html