Saturday November 23, 2024

صرف عمران خان کو ہی مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے معاشی بحران کے ذمہ دار اندرونی بیرونی عناصر بھی ہیں،چودھری شجاعت

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، معاشی بحران کے ذمہ دار اندرونی بیرونی عناصر بھی ہیں، زراعت کو ٹارگٹ کرکے اشیاء کو مہنگا کیا جارہا ہے، مصنوعی مہنگائی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں زراعت کے شعبے کو ٹارگٹ کر کے تمام چیزوں کو مہنگا کیا جا رہا ہے، آج کل کھاد کے بحران کی وجہ سے گندم کے مہنگا ہونے کا شور ہے، کھاد کی کمی کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان سر اٹھائے کھڑا ہے،زراعت کو ٹارگٹ کر کے پورے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

پاکستانیوں سے ٹیکس لینے کے لیے حکومت نے ٹیکنالوجی کی مدد لینے کی تیاری پکڑ لی

چودھری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے، معاشی بحران کے ذمہ دار اندرونی بیرونی عناصر بھی ہیں، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز بھی ہیں، مصنوعی مہنگائی کے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں۔ ٹماٹر کو ہی دیکھ لیں کہ اگر کسان آڑھتی کو ٹماٹر25 روپے کلو فروخت کرتا ہے، دوسرے دن وہی ٹماٹر بازار میں عوام کو 150 روپے کلو میں ملتا ہے جس کا دھچکا کسان کو پہنچتا ہے، پھر کہا جاتا ہے کسان کو پہنچنے والے بھاری نقصان کا ذمہ دارعمران خان ہے یہ زیادتی ہے کیونکہ صرف عمران خان مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے۔

یہ بنگلہ میرے شوہر نے مجھے تحفے میں دیا تھا ۔۔ اسحاق ڈار کا عالیشان بنگلہ حکومت کتنے کروڑ میں بیچ رہی ہے

ارکان اسمبلی کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقوں میں ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں اور کھاد ریلیز کروائیں۔ دوسری جانب پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور مہنگائی 12.96 فیصد تک بڑھ کر دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ ماہ کے دوران سالانہ مہنگائی، جس کا اندازہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) سے لگایا جاتا ہے، جنوری 2020 کے بعد سب سے بلند سطح پر تھی جبکہ ماہانہ بنیاد پر افراط زر دسمبر کے مقابلے میں 0.39 فیصد تک بڑھی۔

حریم شاہ کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا جائے ، ایف آئی اے کو کس نے روک دیا؟ حریم شاہ کا رونا دھونا کام آگیا

FOLLOW US