Saturday November 23, 2024

تحریک انصاف کے 20 اراکین مسلم لیگ ن کی ٹکٹ لینا چاہتے ہیں

اسلام آباد : معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 20اراکین مسلم لیگ ن کی ٹکٹ لینا چاہتے ہیں اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے اس کے علاوہ 5 اراکین دیگر سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ لینا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک عشائیے میں نور عالم خان موجود تھے۔ میں نے ان کے بارے میں کالم میں لکھا تھا کہ وہ بلاول بھٹو کو واضح بتا رہے تھے کہ میں نے اگلا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ پر نہیں لڑنا۔اس وقت نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں تقریر نہیں کی تھی اور نہ ہی کھل کر اعلان بغاوت کیا تھا،لیکن کالم کے بعد ان سے سوال کیا گیا جس پر نور عالم خان نے کہا کہ ہاں جی میں نے یہ باتیں کی ہیں،حامد میر نے کہا کہ نور عالم خان اکیلے نہیں ہیں، پہلے 22 رہنماؤں کی بات ہو رہی تھی لیکن اب یہ تعداد 25ہو چکی ہے،جن میں سے 20 رہنما مسلم لیگ ن کی ٹکٹ لینا چاہتےہیں،وہ چاہتے ہیں کہ ن لیگ ہمیں یقین دہانی کروائے کہ اگلے انتخابات میں ن لیگ ہمیں ٹکٹ دے گی،مذکورہ رہنماؤں کا تعلق سنٹرل پنجاب اور ساؤتھ پنجاب سے ہے۔

دعا منگی کیس، ملزم کا فرار ہونا پولیس اہلکاروں سے ڈیل کا نتیجہ ملزم سے ڈیل کا بھانڈا طارق روڈ کے شاپنگ مال کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پھوڑ دیا

جن میں 12 ساؤتھ پنجاب جب کہ 8 اراکین سنٹرل پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔اس متعلق جب میں نے رانا ثناء اللہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم ساؤتھ پنجاب میں تو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں،وہاں ہمارے پاس گنجائش ہے اور ہم ٹکٹ کی یقین دہانی کروا سکتے ہیں۔لیکن سنٹرل پنجاب میں ہہمارے پاس گنجائش بہت کم ہے۔کیونکہ یہاں پر جو لوگ ہارے ہیں وہ دو تین ہزار کے فرق سے ہارے ہیں۔
حامد میر نے مزید کہاکہ 5 اراکین دیگر سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ لینا چاہتے ہیں،ان میں اتحادی جماعت کے لوگ شامل ہیں جن کا تعلق سندھ سے ہے۔ایک کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہیں جو جے یو آئی کا ٹکٹ چاہتے ہیں۔اور میری اطلاعات کے مطابق جے یو آئی نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اگر آپ ہماری پارٹی میں شامل ہوتے ہیں تو آپ کو اگلے انتخابات میں ٹکٹ دیں گے۔انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :

کال پیکجز کے بعد موبائل پر انٹرنیٹ چلانا بھی دشوار ہو گیا ، بھاری ٹیکس عائد کر دیا گیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 7 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

FOLLOW US