Friday November 22, 2024

عرب اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے مرکز پر حملے شروع کردیے، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

ریاض : سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں کارروائیاں شروع کردیں۔ عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد عام شہریوں کو حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملوں سے بچانا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان کے مطابق صنعا کے علاوہ مارب اور البیضا میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 آپریشن کیے گئے ہیں جن میں 50 حوثی جنگجو ہلاک اور نو فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

شہزاد اکبر نے جتنی تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات سمیٹنی تھیں سمیٹ لیں: عرفان صدیقی

مری میں برفباری کے باعث ایک بار پھر سیاح پھنس گئے ، انتظامیہ ان ایکشن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ،برطانوی وزیراعظم کو سرکاری رہائش گاہ پر دوستوں کے ساتھ سالگرہ منانا مہنگا پڑگیا

سیاستدانوں کو “تھریٹ” ہے، شیخ رشید نے اپوزیشن قیادت کو خبردار کر دیا، بےنظیر بھٹو نے میری بات نہ مانی اور شہید ہو گئیں

FOLLOW US