ہرارے : زمبابوے کے کرکٹربرینڈن ٹیلرکا کہنا ہے کہ بھارتی بکیز کے دبا ﺅپرمیچ فکسنگ پررضامندی ظاہرکی تھی،برینڈن ٹیلرکے مطابق 4 ماہ تک دبا میں رہنے کے بعد آئی سی سی کو بتایا لیکن میری مجبوری کونہیں سمجھا گیا، کئی بار سوالات کے جوابات دے کر حقیقت بتائی ہے،اب آئی سی سی پابندی لگانا چاہتی ہے تو فیصلہ قبول کروں گا۔ زمبابوے کے کرکٹربرینڈن نے سوشل میڈیا پرجاری بیان میں کہا کہ بھارتی بکیز کے دباﺅ پرمیچ فکسنگ پرآمادگی ظاہرکی تھی لیکن میچ فکسنگ نہیں کی۔برینڈن ٹیلرکے مطابق بھارتی بزنس مین کی دعوت پر 2019 میں 15ہزار ڈالرز کی لالچ میں ٹی 20لیگ کھیلنے کے لئے گیا جہاں ڈنرپرکوکین کا نشہ بھی کرایا گیا۔ ٹیلرنے مزید کہا کہ نشہ کرتے ہوئے ویڈیو دکھا کرفکسنگ کے لئے بلیک میل کیا گیا۔ جان بچانے اوراپنی حفاظت کے لئے فکسنگ کے لئے ہاں کردی جس کے بعد 15ہزارایڈوانس دئیے گئے۔اسپاٹ فکسنگ کرنے کا وعدہ پورا کرنے پر مزید20 ہزارڈالردینے کا یقین دلایا گیا۔رقم لے کرزمبابوے واپس آگیا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں سے بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی
کون کونسی گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے تک ٹیکس نافذ کر دیا گیا؟ گاڑیوں کے خریدار پریشان
“ہٹایا تو پہلے سے زیادہ خطرناک بن جاؤں گا” وزیر اعظم کے بیان پر چوہدری شجاعت کا دلچسپ رد عمل آگیا