Sunday November 24, 2024

18 دنوں میں ہیلتھ کارڈ پر صرف لاہور میں پرائیویٹ ہسپتالوں نے کتنے پیسے کمائے؟

لاہور : اینکر پرسن ریحان طارق نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے اعلان کے ساتھ ہی پرائیویٹ ہسپتالوں کی چاندی ہوگئی ہے ۔ صرف لاہور ڈویژن میں محض 18 دنوں میں پرائیویٹ ہسپتالوں نے 10 کروڑ سے زائد کما لئے جبکہ اسی عرصے کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں محض دو کروڑ روپے کا علاج کیا گیا۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام دستک میں گفتگو کرتے ہوئے ریحان طارق نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 18 روز کے دوران لاہور ڈویژن میں پانچ ہزار 712 مریضوں کا علاج کیا گیا جن میں سے سرکاری ہسپتالوں میں ایک ہزار 460 جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں چار ہزار 252 مریضوں کا علاج ہوا۔ نجی ہسپتالوں نے صحت کارڈ کے ذریعے 10 کروڑ 10 لاکھ روپے کمائے جبکہ سرکاری ہسپتالوں کو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کیے گئے ۔

جنوبی افریقہ نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں ہی چھٹی کا دودھ یاد دلا دیا، بڑے مارجن سے دھول چٹادی

کیا آپ جانتے ہیں کہ فضائی عملہ مسافروں سے کون کون سے جھوٹ بولتا ہے، حیران کن انکشافات

اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنکھوں کے 114 آپریشن پر 20 لاکھ جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں 189 آپریشن پر80 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ اسی طرح امراض قلب ، ڈائیلسز پر بھی خطیر رقم خرچ ہوئی،نجی ہسپتالوں کی جانب سے ہیلتھ کارڈ پر زیادہ پیسے چارج کرنے کی شکایات بھی عروج پر ہیں ۔ ریحان طارق نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا عام شہریوں کا اعتماد سرکاری ہسپتالوں سے اٹھ رہا ہے ؟ کیا ہیلتھ کارڈ پرائیویٹ ہسپتالوں کو نوازنے کا راستہ ہے؟ ہیلتھ کارڈ کیلئے 400 ارب روپے مختص کئے گئے ، کیا مختص بجٹ مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے کافی ہے ؟ پنجاب حکومت 400 ارب کہاں سے لائے گی؟کیا پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کے اعداد وشمار سندھ حکومت کے تحفظات کو تقویت دے رہے ہیں؟ کیونکہ سندھ حکومت بھی ہیلتھ انشورنس کے نام پر پرائیویٹ ہسپتالوں کو نوازنے کے الزامات عائد کرتی رہی ہے۔

FOLLOW US