پرل: جنوبی افریقہ نے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 31 رنز سے شکست دیدی۔ بھارتی ٹیم 297 رنز کے تعاقب میں مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بناسکی۔بھارت نے بڑے ہدف کے تعاقب میں پر اعتماد آغاز کیا۔کپتان کے ایل راہول 12رنز بناکر آؤٹ ہوئے ،تاہم اس کے بعد ویرات کوہلی اور شیکھر دھون نے بہترین پارٹنر شپ قائم کی، شیکھر دھون 79 جبکہ ویرات کوہلی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ان دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارتی وکٹیں خزاں کے پتوں کی مانند گریں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے تھے۔ جنوبی افریقہ کی ابتدائی تین وکٹیں جلد گرگئیں تاہم اس کے بعد کپتان ٹمبا بووما اور مڈل آرڈر بلے باز وینڈرسن نے شاندار سنیچریاں سکور کیں۔ٹمبابووما 110 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ وینڈرسن 129 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا نے دو جبکہ روی چندرا ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ فضائی عملہ مسافروں سے کون کون سے جھوٹ بولتا ہے، حیران کن انکشافات
موبائل کمپنیوں نے کالز اور انٹرنیٹ کے پیکجز25روپے سے 100روپے تک مہنگے کر دیئے