Sunday November 24, 2024

تین پاکستان کھلاڑی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے میں کامیاب بابراعظم کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے،

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا، 3 پاکستان کھلاڑی بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ آئی سی سی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ بننے والوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور پاکستان وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان شامل ہیں۔ پاکستانی وکٹ کیپر بلے باز نے 2021ء میں راج کیا اور صرف 29 میچوں میں 1326 رنز بنائے، رضوان نے 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے سٹرائیک ریٹ سے یہ رنز سکور کیے۔ بلے کے ساتھ اپنے کارناموں کے علاوہ وہ سٹمپ کے پیچھے بھی مستعد تھے ، وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بنے۔ بابراعظم اس ٹیم کی کپتان کریں گے۔ پاکستان کے کپتان 2021ء میں مختصر ترین فارمیٹ میں اپنی بہترین فارم میں نظر آئے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی اپنی بہترین کارکردگی دکھائی جہاں انہوں نے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے طور پر ٹورنامنٹ کا اختتام کیا۔

پی ایس ایل سیون، کتنے فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ہوگی؟ اہم خبر آگئی

مجموعی طور پر بابر نے 29 میچ کھیلے اور 37.56 کی اوسط سے ایک سنچری اور نو نصف سنچریوں کے ساتھ 939 رنز بنائے۔ ان کی کپتانی کو بھی سراہا گیا کیونکہ انہوں نے اپنی ٹیم کو T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچایا۔ اس فہرست میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں ایڈن مارکرم (جنوبی افریقہ)، مچل مارش (آسٹریلیا) ،ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقہ) ،وینندو ہسرنگا (سری لنکا) ،تبریز شمسی ،(جنوبی افریقہ)، جوش ہیزل ووڈ (آسٹریلیا)، مستفیض الرحمان (بنگلہ دیش) اور شاہین آفریدی (پاکستان) شامل ہیں ۔ شاہین آفریدی کے لیے یہ ایک یادگار سال تھا جس میں انہوں نے نئی گیند کے ساتھ شاندار سوئنگ حاصل کی جب کہ پرانی کے ساتھ ریورس کرتے ہوئے 21 میچوں میں 26.04 کی اوسط اور 7.86 کی اکانومی سے 23 وکٹیں حاصل کیں۔ 21 سالہ شاہین آفریدی اس وقت لاہور قلندرز کے کپتان ہیں اور ایک دن ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

1999 میں نوازشریف کے وکیل اعتزاز احسن نے اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

وہ سمجھتے ہیں ہم غلام ہیں اور آواز بلند نہیں کریں گے، وہ غلطی پر ہیں،پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کررہا ہوں، نورعالم خان کا ٹویٹ

https://twitter.com/ICC/status/1483743164213170176?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1483743164213170176%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.urdupoint.com%2Fdaily%2Flivenews%2F2022-01-19%2Fnews-3022468.html

FOLLOW US