اسلام آباد : تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں ہم غلام ہیں اور آواز بلند نہیں کریں گے، وہ غلطی پر ہیں، جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیا، انہیں ان لوگوں کی کوئی فکر نہیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ تین سال سے پارلیمانی پارٹی اور پارلیمنٹ میں اپنی آواز بلند کر رہا ہوں۔ جن لوگوں نے ان کو ووٹ دیا ہے انہیں ان لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ ہم غلام ہیں اور آواز بلند نہیں کریں گے۔ لیکن وہ غلطی پر ہیں۔ پاکستان زندہ باد۔ دوسری جانب پی ٹی آئی نے مہنگائی، گیس اور بجلی کے حوالے سے اپنی ہی جماعت پر تنقید کرنے والے نور عالم خان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) سے ہٹانے کی درخواست کر دی ہے۔ تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھ کر نور عالم خان کی پی اے سی کی رکنیت ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔
عامر ڈوگر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں نور عالم خان کی جگہ حیدرعلی خان کوپی اے سی کا رکن بنانے کا کہا گیا ہے۔ مزید برآں پی اے سی کی رکنیت ہٹانے کے معاملے پر نورعالم خان نے کہا کہ وہ پی اے سی میں سرکاری افسران، کارٹلز مافیا کی بدعنوانیوں کا مقابلہ کر رہے تھے، یہ وہی مافیا ہے جس کے وفادار پہلی 3 قطاروں میں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نور عالم خان نے شوکاز کے حوالے سے پرویز خٹک کی حیثیت پر سوال اٹھایا تھا۔ صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا ۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ نور عالم خان نے پارٹی قیادت پر الزامات لگائے جو میڈیا پر نشر اور شائع بھی ہوئے ہیں۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی اپنے الزامات پر پوزیشن واضح کریں۔پی ٹی آئی نے اپنے ایم این اے کو شوکاز نوٹس پر وضاحتی جواب دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ 24 جنوری تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔نور عالم خان نے ایک بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے ٹیلیفون نمبر سے میرے خلاف احتجاج کی کالز پر حیران ہوں۔
لاہور میں امتحان دینے کیلئے آنے والی لڑکی اغوا ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
بلال یاسین کی سپاری کتنے میں دی گئی ؟ ملزمان کی اندرونی کہانی سامنے آگئی