لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سانحہ مری کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں چار اعلی افسران کو عہدے سے ہٹادیا۔ سانحہ کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سانحہ مری بہت بڑا واقعہ ہے، انکوائری رپورٹ کےمطابق غفلت،کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی، کمیٹی کی سفارشات پر15افسران کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ سی پی او راولپنڈی،اےسی مری، ڈپٹی کمشنر اورسی ٹی اوراولپنڈی کوعہدےسےہٹادیا گیا ہے۔ہم نے قوم سےسانحہ مری کےذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا وعدہ کیا تھا۔ قوم سے کیاگیااپناوعدہ پورا کردیا ہے۔
لاہور میں امتحان دینے کیلئے آنے والی لڑکی اغوا ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
بلال یاسین کی سپاری کتنے میں دی گئی ؟ ملزمان کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان کے 29 بڑے شہروں کا پانی پینے کے لیے غیرمحفوظ، رپورٹ میں انکشاف