Sunday November 24, 2024

جو نوازشریف کے خلاف ثبوت سامنے نہیں لا سکے وہ میرے خلاف کہاں سے لائیں گے،شہزاد اکبر میرے پیچھے بے مقصد مت بھاگیں۔ حریم شاہ کا پیغام

اسلام آباد : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے نام ایک اور پیغام میں کہا ہے کہ میرے پیچھے بے مقصد مت بھاگیں، پہلے نوازشریف کے پیچھے لگے ہوئے تھے کہ اس نے منی لانڈرنگ کی ہے اس کو تو یہاں سے ہلا نہیں سکے،وہ یہاں اپنی زندگی انجوائے کر رہے ہیں جب کہ حکومت انہیں واپس لانے کی تاریخیں دیتی رہتی ہے۔ الطاف حسین پر بھی اتنے کیسز بنائے گئے، میں تو ان کے مقابلے میں معمولی سی شخصیت ہوں۔حکومت جنہوں نے منی لانڈرنگ کی ان کے ثبوت بھی پیش نہیں کر سکے تو میرے خلاف ثبوت کہاں سے لائیں گے۔میرے تھوڑے سے پییسوں سے ان کا کیا بن جائے گا۔

منی بجٹ کی منظوری کے بعد100 روپے کے موبائل ریچارج پر اب صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بُری خبر سنا دی گئی

توہینِ رسالت ﷺکیخلاف روسی صدر پیوٹن کا جرات مندانہ بیان، وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فونک رابطے پر خصوصی شکریہ ادا کر دیا

۔ان کا کہنا تھا کہ خود مشہور ہونے کے لیے میرے خلاف خط لکھنےکی بات ہورہی ہے، پاکستانی پاسپورٹ کی قدر کے حوالے سے خبر بھی آگئی ہے، میں نے بھی تو سچی بات کی تھی، حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ اور کرنسی کی قدر مزید گرتی جا رہی ہے۔ انہوں نےکہا کہ ایف آئی اے اور مقامی حکام سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہوں، لگتا ہے پاکستانیوں کے خط کو مقامی حکام پڑھتے بھی نہیں اور پھاڑ کر پھینک دیتے ہیں، جتنی بلیک منی پاکستانی سیاستدانوں کے پاس ہے اتنی بلیک منی تو پاکستان میں عوام کے پاس بھی نہیں ہے۔حریم شاہ کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے نواز شریف کو آج لے کر آئیں گے، کل لےکر آئیں گے، آج تک تو کچھ کر نہیں سکے، میں تو معمولی شخصیت ہوں، شہزاد اکبر کے خط سے خائف نہیں، لندن میں ‘چِل’ کر رہی ہوں، برطانیہ میں ثبوت چلےگا، باتیں نہیں، حکام کے رابطوں اور کیسوں سے نہیں گھبراتی،کچھ اور حقائق بھی بتاسکتی ہوں۔ اس موقعے پر لندن میں موجود حریم شاہ کے منہ بولے بھائی دانیال ملک نےکہا کہ میں نے خود اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کرکےکہا تھا کہ حریم سے کچھ پوچھنا ہے تو حاضر ہیں، پولیس نے حریم شاہ کے منی لانڈرنگ کے حوالے سے انٹرویو میں کسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

پشاور میں نامعلوم دہشت گردوں کا حملہ ، معروف عالم دین شیخ الحدیث علامہ عبدالحمید رحمتی شہید

FOLLOW US