Sunday November 24, 2024

نیوی سیلنگ کلب غیر قانونی ہے ، تین ہفتوں میں مسمار کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے راول جھیل کے کنارے تعمیر نیوی سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ،مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ پاک فوج کا سٹیٹس اہم ہے جس کا مینڈیٹ آئین پاکستان میں بتایا گیا ہے مگر نیوی کو اختیار نہیں کہ وہ رئیل سٹیٹ وینچر کرے ، ادارے کا نام استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ نیوی کو این او سی جاری کرنے کا اختیار متعلقہ اتھارٹی کو نہیں تھا ، نیشنل پارک ایریا پر نیوی نے تجاوز کیا، سیلنگ کلب غیر قانونی ہے لہٰذا تین ہفتوں میں منہدم کیا جائے ۔

جنوبی کوریا صدارتی انتخاب، صدر نے کامیابی کی صورت میں گنجے افراد کو ایسی سہولت دینے کا اعلان کر دیا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی

نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سابق امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے غیر قانونی عمارت کا افتتاح کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ، غیر قانونی عمارت میں ملوث افراد کیخلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی کی جائے ۔ عدالت نے ایڈمرل (ر) ظفر محمود عباسی و دیگر کیخلاف کرمنل کارروائی کا حکم دیتے ہوئے آڈیٹر جنرل کو نیول فارمز کا آڈٹ کر کے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگانے کی ہدایت بھی دی ۔

عالمی مارکیٹ میں تیل پھر مہنگا، پاکستان میں بھی پیٹرول مہنگا ہونے کا خدشہ، پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آگئی

” وزیر اعظم نریندر مودی کو’نشے کی حالت میں کی گئی ٹوئٹ‘9 لاکھ روپےکی پڑی” کپل شرما نے بالآخر اعتراف کرلیا

FOLLOW US